ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک اسمبلی انتخابات: تشہیر کے آخری دن راہل گاندھی نے کیا بی جے پی پر زبردست حملہ

کرناٹک اسمبلی انتخابات: تشہیر کے آخری دن راہل گاندھی نے کیا بی جے پی پر زبردست حملہ

Thu, 10 May 2018 12:53:56    S.O. News Service

بنگلورو،10؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک اسمبلی کے لئے 12 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لئے 10 مئی یعنی آج شام پانچ بجے انتخابی تشہیر تھم جائے گی۔ تشہیر کے آخری دن کانگریس صدر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا کے ساتھ بنگلورو میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ جب بی جے پی کو کوئی مدعا نہیں ملتا ہے تو وہ ان پر اور ان کی پارٹی کے لیڈروں پر ذاتی حملے کرنے لگتی ہے۔ پریس کانفرنس میں راہل نے بی جے پی اور نریندر مودی پر جم کر نشانہ سادھا۔

راہل نے بی جے پی بدعنوانی کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے وزیر اعلی عہدہ کے امیدوار یدی یوروپا بدعنوانی کے الزام میں جیل جا چکے ہیں۔ راہل نے دلتوں اور خواتین کے خلاف مظالم کو لے کر نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھائے۔ راہل نے کہا کہ وزیر اعظم مودی دلتوں پر بات نہیں کرتے۔ جبکہ ہم دلتوں سے جڑے مدعا کو اٹھاتے ہیں۔

کانگریس صدر نے کہا کہ مودی بلٹ ٹرین اور دیگر مدعوں پر بات کرتے ہیں لیکن بنیادی مدعوں پر وہ چرچا کرنا نہیں چاہتے۔ مودی جی لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ کرناٹک کا الیکشن ہے، نریندر مودی جی یا راہل گاندھی کا نہیں ہے۔

راہل نے کہا کہ جب روہت ویمولا مارا گیا، اناو میں دلتوں کی پٹائی کی گئی تو مودی نے ایک لفظ بھی نہیں بولا۔


Share: